ویب ڈیسک: پشاور پولیس حکام نےتشدد میں ملوث تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔ ایس ایس پی آپرشنز پشاور نے منگل کی رات 10 گرفتاریوں کی تصدیق کر دی۔ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے بتایا ک عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور میں توڑ پھوڑاور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کی نشاندہی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےنشاندہی کی جارہی ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ 10 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔
پشاور پولیس نے تحریک انصاف کے10کارکن گرفتار کرلئے
10 May, 2023 | 12:12 AM