پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان کا نیا بیان

10 May, 2022 | 09:36 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل کی حمایت نہیں کریں گے۔ دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔

نورعالم خان کا کہنا تھاکہ دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ یہ بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

مزیدخبریں