کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حالت تشویشناک, ہسپتال منتقل

10 May, 2022 | 07:54 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم تھورپ ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پروفیشنل کرکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق سابق انگلش بلے باز گراہم تھورپ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشیز میں 4-0 کی شرمناک شکست پر انہوں نے انگلینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تجربہ کار تھورپ کو حال ہی میں افغان ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم چارج سنبھالنے سے قبل ہی وہ بیمار ہو گئے اور تاحال اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔52سالہ تھورپ نے100ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈکی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں