اینڈ رائڈ فون صارفین آئی فون صارفین کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ڈرائیور کیوں ہیں?

10 May, 2022 | 05:07 PM

  ویب ڈیسک : اینڈرائیڈ صارفین اور آئی فون صارفین کے درمیان جنگ برسوں سے جاری ہے لیکن ایک دل چسپ تحقیق نے تو جلتی پر تیل کا کام کیا ہے جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین آئی فون استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں بہتر ڈرائیور ہیں۔

 جیری نامی کارانشورنس نے یہ تجزیہ 20 ہزار امریکی کار ڈرائیورز کی 13 ملین کلومیٹر ڈرائیونگ کے تجزئیے کے بعد جاری کیا ہے ۔محققین نے نتائج کو چھ حصوں میں تقسیم کیا جس میں بریک لگانا، گاڑی کو تیزی سے چلانا، موڑنا، رفتار،  کچھ کرنے کے دوران ڈرائیونگ، اور ڈرائیونگ کی مجموعی حفاظت شامل تھی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ صارفین نے تمام چھ کیٹیگریز میں آئی فون استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں بہتر اسکور کیا۔

اس نے سب سے بڑا فرق ڈسٹریکٹڈ ڈرائیونگ سیکشن میں ظاہر کیا، جہاں آئی فون کے صارفین محفوظ ڈرائیونگ کے معاملے میں چھ پوائنٹس کم تھے۔  اس کے علاوہ اینڈرائیڈ صارفین نے ہر سیگمنٹ میں آئی فون صارفین سے بہتر اسکور کیا۔ مثال کے طور پر، سنگل اینڈرائیڈ صارفین نے شادی شدہ آئی فون استعمال کرنے والوں سے بہتر اسکور کیا، جب کہ ایڈوانس ڈگریوں کے بغیر اینڈرائیڈ صارفین نے ایڈوانس ڈگری والے آئی فون صارفین سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسٹڈی کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین قوانین پر عمل کرنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں جبکہ آئی فون استعمال کرنے والے باغی ہیں۔

مزیدخبریں