فرح گوگی کے اثاثوں سےمتعلق وکیل کا اہم بیان

10 May, 2022 | 03:59 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)فرحت شہزادی عرف فرح گوگی  کے ٹیکس ایڈوائزر  ایڈووکیٹ اسد رسول  نے  اپنی مؤکلہ پر لگائے گئے الزامات  کو جھوٹ اور  بے بنیاد   قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق اسد رسول ایڈووکیٹ  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ  فرح بی بی کےتمام معاملات عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے کے ہیں لہٰذا ان  پر عائد الزامات سراسر بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔ گزشتہ حکومت میں فرح بی بی کی دولت میں چار گنا اضافے کی بات غلط ہے، ان کے 30 جون 2018 تک   اثاثوں کی مالیت  70 کروڑ  روپے تھی۔قانونی طور پر اگر کوئی پوچھ گچھ ہوتی ہے تو اس کا جواب دیں گے ، ٹیکس کی حد تک جواب دہ ہوں، سیاسی جواب نہیں دے سکتا۔

گزشتہ روز مسلم لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہناتھا کہ فرح گوگی نے پنجاب حکومت اس طرح چلائی جیسے نجی کمپنی بھی نہیں چلائی جاتی، فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب میں کئی سو کروڑ کی کرپشن کی، فرح گوگی نے جو بھی یہاں سے مال کمایا، عمران خان کے بے نامی کے طور پر کمایا۔

  فرح گوگی کے پاس 32 کروڑ روپے کی کوئی منی ٹریل نہ تھی، گوگی بچاؤ مارچ میں کوئی بین الاقوامی سازش نہیں ،ساری سازش کے تانے بانے بنی گالا سے ملتے ہیں ۔عمران خان کی حکومت آئی فرح گوگی کے اثاثے 21 کروڑ روپے تھے،اس سال مارچ تک فرح گوگی کے اثاثوں کی مالیت 85کروڑ روپے ہے،کیا عمران خان کو اس 85 کروڑ روپے کا علم نہیں تھا؟

 ان کا کہناتھا کہ فرح گوگی کو بھگانے میں عمران خان کا ہاتھ ہے، فرح گوگی عمران خان کی بے نامی نہیں تو انہیں بلائیں،خوشی ہوئی کہ عمران خان فرح گوگی کے دفاع میں خود سامنے آئے،عمران خان کا کاروبار اور ذریعہ آمدن کیا ہے؟50 کروڑ روپے پے آرڈر کے ذریعے نکلوائے گئے۔

مزیدخبریں