مہاجر کنکشن، ڈاکٹر عشرت العباد کا صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ 

10 May, 2022 | 01:18 PM

  ویب ڈیسک : سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عشرت العباد  کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد نے صدر پاکستان سے  کہا  تھا کہ افواج پاکستان اور عدلیہ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکاتی ایجنڈے پر اکھٹا  کیا جانا چاہئیے ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی کیلئے افواج پاکستان اور عدلیہ ضمانت ہیں۔سابق گورنر کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے ایک نکاتی ایجنڈے پر کل جماعتی کانفرنس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

یادرہے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا تعلق مہاجر قومی موومنٹ سے ہے اور ڈاکٹر عارف علوی کی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے رہی ہے تاہم دونوں میں قدر مشترک مہاجر ہونا ہے ۔  

 یادرہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے والد حبیب الرحمان علوی بھی دانتوں کے ڈاکٹر تھے اور وہ سابق بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہر لعل کے ذاتی معالج رہ چکے تھے تاہم پاکستان کے قیام کے بعد وہ دہلی سے ہجرت کرکے کراچی آبسے تھے ۔ ان کا سیاسی تعلق جماعت اسلامی سے رہا۔

مزیدخبریں