کرپٹو کی دنیا میں تہلکہ، بٹ کوائن کی قدر آدھی رہ گئی

10 May, 2022 | 12:48 PM

 ویب ڈیسک :  کرپٹو کا کاروبار کرنیوالوں میں تہلکہ ، کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں 30 ہزار ڈالر کی کمی  ہوگئی ۔  ایک سال بعد اتنی نمایا ں گراوٹ ہوئی ہے۔ 

 رپورٹ  کے مطابق بٹ کوائن کی قدر  مارکیٹ میں 29 ہزار سات سو 64 ڈالرز کی سطح تک گرنے کے بعد دوبارہ 30 ہزار ڈالر تک پہنچی۔بٹ کوائن  کا بڑادھچکا لگنے کی وجہ  امریکی سخت مالیاتی پالیسیاں اور افراط زر ہیں جن کے باعث سرمایہ کار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔امریکہ بلند ترین افراط زر سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کر رہا ہے، اس لیے اب روایتی سرمایہ کار بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل ٹوکنز کے ساتھ دیگر غیر مستحکم اثاثوں جیسا کہ ٹیک سٹاکس میں سے اپنا سرمایہ واپس اٹھا رہے ہیں۔

یادرہے نومبر 2021میں بٹ کوائن نے لگ بھگ 69 ہزار ڈالرز کے ہندسے کو چھو کر ریکارڈ بنایا تھا۔ سینیئر مارکیٹ تجزیہ کار ایڈورڈ مویا نے کہا ہے کہ ممکنہ کساد بازاری سے متعلق خدشات کرپٹو کے لیے بہت مشکل ماحول پیدا کر رہے ہیں۔’ابھی تک کوئی بھی کرپٹو ڈِپ خریدنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور اس وجہ سے بِٹ کوائن کمزور ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں