جنید ریاض :محکمہ صحت نے بچوں کو سخت گرمی اور لو سے بچانے کیلئے سکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔ اوقات کار تبدیل کرکے صبح اسکول جلدی لگائے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولز بچوں کی صحت کے حوالے سے ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کریں اور گرمی کی شدت سے بچانے کیلےے سکولوں کو صبح جلدی لگایا جائے۔
اسی طرح کہا گیا ہے کہ اسکولز کے اوقات کار میں بچوں کو کھیل کود میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔بچوں کو دھوپ کی بجائے سایہ دار اور ہوا دار کمروں میں بٹھایا جائے۔ مراسلے کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گی۔
سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت سالانہ پیپرز کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں اب پیپر صبح 8 سے ساڑھے دس بجے تک لیے جائیں گے۔اس سے قبل پیپر 9 سے ساڑھے گیارہ بجے تک لیا جارہا تھا۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخاں کا کہنا ہے کہ اوقات کار میں تبدیلی گرمی کی شدت میں اضافہ کےباعث کیا گیا ہے،
یادرہے 2016 اور 2021 میں بھی گرمی کی شدید لہر کے باعث پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے تھے اور اسکولز صبح 7 بجے سے 11 بجے تک لگانے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ ہفتے میں دو چھٹیاں دی گئی تھیں تاکہ معصوم بچوں کو گلوبل وارمنگ کے باعث پیدا ہونے والی شدید گرمی کی لہر سے بچایا جاسکے۔