میٹرک کےسالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا

10 May, 2022 | 11:40 AM

جنید ریاض:لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا،پہلے روز 4 مضامین سوکس ،لباس و پارچہ بافی، بزنس اسٹیڈیز اور عربی کا پیپر لیا گیا۔

میٹرک امتحان کیلئے 759 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ چار ہزارسے زائد اساتذہ امتحانی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ رواں سال اڑھائی لاکھ بچے میٹرک کا امتحان دے رہے ہیں۔

 تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران امتحانی سنٹرز کا وزٹ کریں گے۔

چیئرمین لاہور بورڈ مرزا حبیب نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحان کیلئے تمام تر انتظامات سو فیصد مکمل ہیں۔
 

مزیدخبریں