شہباز شریف کیخلاف تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر کی نماز جنازہ ادا

10 May, 2022 | 11:34 AM

ویب ڈیسک:شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔

ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ جوہر ٹاون لاہور میں ادا کی گئی، مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت کی۔

خیال رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑنے پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے، یاد رہے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی۔

مزیدخبریں