آئینی مدت پوری,عمر سرفراز چیمہ کی سیکیورٹی ہٹا لی گئی

10 May, 2022 | 09:01 AM

ویب ڈیسک: عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے سیکیورٹی بھی ہٹا لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد عمر سرفراز چیمہ کی سیکیورٹی ہٹا لی گئی ہے، اگر عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

دوسری طرف صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیر اعظم کی ایڈوائس کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ گورنر صدر کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا۔

صدر مملکت نے کہا موجودہ گورنر پنجاب پر نہ تو بدانتظامی کا الزام ہے نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی اور نہ ہی انھوں نے کوئی خلاف آئین قائم کیا ہے لہٰذا انھیں نہیں ہٹایا جا سکتا۔

مزیدخبریں