لاہور میں کورونا مریضوں کی زندگیاں داؤ پرلگ گئیں

10 May, 2021 | 11:26 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(بسام سلطان)کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ 31 سے 40 سالہ افراد وائرس سے متاثر ہوئے، محکمہ صحت سب سے زیادہ متاثرہ 31 سے 40 سالہ افراد کی ویکسین شروع نہ کر سکا، صوبہ بھر میں 70 ہزار سے زائد 31 سے 49 سالہ افراد وائرس سے متاثر رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ 31 سے 40 سالہ افراد وائرس سے متاثر ہوئے،محکمہ صحت سب سے زیادہ متاثرہ 31 سے 40 سالہ افراد کی ویکسین شروع نہ کر سکا،صوبہ بھر میں 70 ہزار سے زائد 31 سے 49 سالہ افراد وائرس سے متاثر ہیں،21 سے 30 سالہ افراد بھی وائرس سے شدید متاثر رہے،21 سے 40 سالہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

مزید پڑھئے: لاہور ؛ کورونا وائرس کے مریضوں سےمتعلق چونکا دینے والا انکشاف

41 سے 50 سالہ 50 ہزار سے زائد افراد وائرس کی زد میں آ کر متاثر ہوئے جبکہ 11 سے 20 سالہ 10 ہزار سے زائد بچے وائرس سے متاثر ہوئے۔

دوسری جانب  این سی او سی نے بعد رمضان ویکسینیشن کے اوقات کار کا اعلان کر دیا، بعد رمضان صوبے کے تمام ویکسینیشن سنٹر صبح 8 سے شام 8 بجے تک آپریشنل رہیں گے، جمعہ کے دن تعطیل ہو گی، ضلعی سطح پر ایک بڑے ویکسینیشن سنٹر کو 24 گھنٹے فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی، این سی او سی نے مراسلہ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے ہسپتالوں میں داخل کورونا کے مریضوں کے بارے ایک نیا انکشاف سامنےآیا، طبی ماہرین کا کہناتھا کہ لاہور میں 89 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  نے اس حوالے سے تحقیق کرتے ہوئے کہا کہ  2 فیصدمریضوں میں وائرس کی جنوبی افریقی قسم پائی گئی ہے،صوبائی دارالحکومت میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 22 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

مزیدخبریں