کورونا نے 2 اوربھارتی اداکاروں کی جان لے لی

10 May, 2021 | 08:22 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)مہلک وبائی مرض کورونا نے بالی ووڈ میں خوف وہراس پھیلا رکھا ہے، سال 2020 میں بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکار اس وائرس کا لقمہ اجل بنے اور راوں سال بھی یہی صورت دکھائی دے رہی ہے، بھارت کے 2 اور اداکار کورونا کے باعث چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبائی مرض نے تقریباً دنیا کے 80 فیصد حصے کو اپنے قبضہ میں لے رکھا ہے جس کے باعث اموات کانہ روکنے والا سلسلہ شروع ہے، کورونا کے نظام زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا، پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی اس کا شکار ہوچکے ہیں اسی طرح بالی ووڈ میں بھی متعدد افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں کچھ نے اس کو شکست دی تو کچھ جان کی بازی ہار گئے، اس وائرس نے دو اور بھارتی اداکاروں کی جان لے لی۔

مزید پڑھئے: کورونا نے ایک اور معروف بھارتی اداکارہ کی جان لے لی

بھارت کی مقامی فلم نگری کے لیجنڈری اداکار جوکر تلاسی کورونا سے چل بسے،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو ہسپتال داخل کیاگیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا، اچانک طبیعت مزید بگڑنے پر آکسیجن مہیا کی گئی بے سود ،بھارتی اداکار جوکر تلاسی نے اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب فلموں کیں انہوں نے 1976 میں فلمی دنیا میں قدم رکھاتھا،جوکر نے تامل، تیلگو، ملیالم اور کننڈا فلم نگری ی فلموں میں کئی کامیڈی کردار ادا کیے۔

اور ایک بھارتی فلم نگری ک اور ٹی وی میزبان اداکار تھمالا نرسمہا ریڈی  بھی چل بسے، تیلگو فلموں کے اداکار اور  معروف  ٹی وی میزبان  کاگزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے خود کو قرنطنیہ میں رکھا ہوا تھا، طبیعت اچانک مزید ناساز ہونے پر45 سالہ اداکار کوحیدرآباد کے ایک ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں وہ آج جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے اطہار افسوس کیاجارہا ہے اور ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی دیا جارہا ہے کہ ماسک کااستعمال لازمی کریں اپنے گھروں میں رہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں۔

مزیدخبریں