سونا مہنگا ہوگیا

10 May, 2021 | 06:14 PM

Malik Sultan Awan

شہزاد خان: رواں کاروباری ہفتے کا پہلا روز،مقامی صرافہ بازاراور مارکیٹیں بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ملک بھر میں سونا 300 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ۔سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھنے پر بالخصوص خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 

کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے صرافہ بازار اور مارکیٹیں بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ 300 روپے فی تولہ بڑھ گے ہیں 300 روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ6ہزار روپے میں فروخت ہوا اور 22 قیراط فی تولہ سونا 97ہزار166 روپے رہی جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 92ہزار750 روپے کا رہا اور فی تولہ چاندی کے نرخ 1420 روپے رہے۔

خواتین صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے خواتین کہتی ہیں پہلے شادی بیاہوں پر متوسط طبقہ بھی سونے کے زیورات پہن لیتا تھا اب تو متوسط طبقہ سونا خریدنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

مزیدخبریں