جرمانوں کی وصولی کیسے کی جائے؟ سیف سٹی کی حکمت عملی تیار

10 May, 2021 | 05:48 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: ای چالانوں کی وصولی سیف سٹی اتھارٹی کیلئے مشکل، کروڑوں روپے نادہندگان سے وصول کرنے لئے دیگر محکموں سے رابطے، محکمہ ایکسائز کو  ای پے ایپ کےذریعےٹوکن ٹیکس کی آن لائن وصولی کےساتھ شہریوں کو زیرالتوا ای چالانز کی تعداد اور ادائیگی کےلئے آگاہی پیغام جاری کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں جب سے ای چالاننگ کا عمل جاری تو کیمروں سے کئے گئے جرمانوں کی وصولی کاعمل مشکلات کا شکار رہا ہے کیو نکہ سیف سٹیزکےپاس خود وصولی کے لئے ذرائع موجود نہیں ہیں اس لئے اب تک 20 لاکھ کےقریب زیر التو ا ای چالانوں کی وصولی کے لئے دیگر اداروں سے مدد درکار ہے۔ سیف سٹیز نے محکمہ ایکسائز کو ٹوکن ٹیکس کی ای پے کےذریعے آن لائن ادائیگی کرنے والوں شہریوں کو زیرالتوا ای چالانز کی تعداد اور وصولی کےلئے ڈیٹا ایک دوسرے سے منسلک کرکے آگاہی پیغامات بھجوانے کےلئے درخواست کی ہے۔ شہریوں سے خلاف ورزیوں پرزیادہ سے زیادہ جرمانوں کی کولیکشن کی جاسکے۔

سیف سٹیز کی جانب سے ٹریفک پولیس اور ایکسائز کوپہلے بھی ای چالاننگ وصولی کے کوارڈنیشن جاری ہے۔ اس سے پہلے گاڑی کی ٹرانسفر پر زیرالتوا ای چالانزکی کٹوتی کےلئےقانون میں ترمیم حکومت کو بھجوائی جاچکی ہیں۔ 

دوسری جانب سی ٹی او حماد عابد کی ہدایت پر شہر بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 02 لاکھ 63 ہزار 432 گاڑیوں کے چالان کئےگئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 74 مقدمات بھی درج، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1975 پبلک سروس وہیکلز بند، 01 لاکھ 80 ہزار 871 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری نہ کرتے پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 20 ہزار پبلک ٹرانسپورٹ کو چالان ٹکٹ جاری۔سی ٹی او لاہور کی تمام ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی کروانے کی ہدایت۔ ماسک نہ پہننے والے موٹرسائیکل اور کار سواروں کے چالانوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں