ویب ڈیسک:دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے، جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔
ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں کیلئے شہرت حاصل کرنے ایک ذریعہ بن چکی ہے، لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطوں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔ کچھ ایسے نوجوان ہیں جن کے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالورز ہوچکے ہیں۔ نوجوان عجیب وغریب ویڈیوز بناکر مقبول ہونے کے دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔
حافظ آباد میں اصلی پسٹل سے ٹک ٹاک کے جنون میں گولی چل جانے سے جاں بحق ہونے والے کم سن ابرار کی نعش پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد گھر والوں کے حوالے کر دی.
خاندانی ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر پستول سے خود پر فائر کرنے کی ٹک ٹاک بناتے ہوئے جاں بحق ہوا، ابرار اپنے کزن کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ ضروری کاروائی کے بعد بچے کی نعش اس کے گھر پہنچا دی گئی۔
ابرار 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور سب سے چھوٹا تھا، ابرار کے والدین نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دے کر قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔