خوبرہ اداکارہ کترینہ کیف بچپن میں کیسی نظر آتی تھیں،تصویر شیئر کر دی

10 May, 2021 | 02:59 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ  اداکارہ کترینہ کیف نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو اس خاص دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی خوشی کی بات ہے  اور یہی میری ماں کی مسکراہٹ کی وجہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کو اس خاص دن کی مبارکباد دیتے ہوئے اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ سوزین کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔بالی ووڈ باربی ڈول نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں اکثر حیران رہتی تھی کہ میری ماں ہمیشہ کیسے مسکراتی ہیں۔

کترینہ نے اپنی والدہ کی مسکراہٹ کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ اب وہ سمجھ گئی ہیں کہ ان کی والدہ نے  اپنی زندگی کو دوسروں کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہے اور یہی سب سے بڑی خوشی ہے۔اداکارہ نے سیاسی رہنما دلائی لاما کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اگر آپ اندرونی سکون کی تلاش میں ہیں تو دوسروں کی مدد کریں۔

مزیدخبریں