(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنے والدین کے ساتھ اپنی محبت بھری پوسٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور انہیں مداحوں کی جانب سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے والدین کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کو یاد کر رہی ہیں۔ اداکارہ ایمن خان نےاپنی شئیر کی ہوئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’والدین انمول ہیں‘‘۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن اور منال کس طرح محبت بھرے انداز میں والدین کے ساتھ کھڑی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی جڑواں اداکار بہنوں ایمن خان اور منال خان کے والد گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔