سٹی42: پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک نے انتہائی خوبصورت نعت پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لئے۔
سابق قومی کپتان شعیب ملک کی نجی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔کرکٹر شعیب ملک حال ہی میں نجی چینل سے آن ایئر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ’’شان رمضان‘‘ میں شریک ہوئے۔ جہاں انہوں نے سیٹ پر انتہائی خوبصورت نعت پڑھ کر دل جیت لئے۔شو کے میزبان پڑھتے ہوئے شعیب ملک کی تعریف کرتے رہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کو شعیب ملک کی نعت پسند آئی۔