سرکاری ملازمین کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ

10 May, 2021 | 11:34 AM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: بجٹ کی تیاریوں کا معاملہ،محکمہ خزانہ نے ملازمین کی عیدالفطر  کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ میں نئے بجٹ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے پیش نظر محکمہ خزانہ نے ملازمین کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔سیکرٹری خزانہ نے محکمہ خزانہ کے تمام افسروں اور ملازمین کوعید کے دنوں میں بھی ڈیوٹی پر بلا لیاہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ عید کی چھٹیاں نہ کرنے پر محکمہ خزانہ کےملازمین و افسران کو خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا۔محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے باعث بجٹ کی تیاری کا عمل متاثر ہو سکتا تھا جس کے پیش نظر چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن، کمشنر نے لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

دوسری جانب گزشتہ روز علامہ اقبال میڈیکل کالج جناح ہسپتال نے عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دیں تھی، قبل ازیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے چھٹیاں نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج نے تمام چھٹیاں منسوخ کر کے عملے کو ڈیوٹیوں پر معمور رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل  کی جانب سے ایم ایس اور تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مراسلے کے مطابق عملے کو عید الفطر کے دوران عام تعطیل یا لاہور سے باہرجانے کی اجازت نہیں ہو گی، کورونا وبا کے پیش نظر عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔ 

مزیدخبریں