سٹی 42:کورونا کےباعث مزید 78 افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ کورونا کے 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار915 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے اور 7 لاکھ 57 ہزار 281 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے باعث پنجاب میں اب تک 9ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا 3 ہزار 588، اسلام آباد 708، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں 507 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 974، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 842، پنجاب میں 3 لاکھ 17 ہزار 972، سندھ میں 2 لاکھ 91 ہزار668، بلوچستان میں 23 ہزار324، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار 866 ہوچکی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا 5 ہزار 380 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 13 افراد کوروناکےباعث جان کی بازی ہارگئےجبکہ 501 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔ آئی سی یو میں 71 فیصد بیڈز پر مریض زیر علاج جبکہ 230افراد وینٹی لیٹرز پرزیرعلاج ہیں۔