سٹی42:لیگی ایم این اے جاوید لطیف کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر سےمتعلق کیس،ٹاؤن شپ پولیس کی جانب سے لیگی ایم این اےجاوید لطیف کو آج ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا، عدالت نےایم این اے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کےمطابق لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کیخلاف لاہور کی مقامی عدالت میں سنگین غداری اور اشتعال انگیز تقاریر سےمتعلق کیس زیرسماعت ہے، ٹاؤن شپ پولیس نےمیاں جاویدلطیف کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا،ایم این اے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی،سماعت کےدوران میاں جاوید لطیف کےوکیل نےمؤقف اختیارکیا کہ جاوید لطیف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جسمانی ریمانڈ پر بطور احتجاج بحث نہیں کرینگے،میاں جاوید لطیف کا کہناتھا میں نے صرف ایک بیان دیا غداری نہیں کی،ملکی خرابیوں کی نشاندہی کرنا بغاوت نہیں،کبھی نہیں کہا کہ میں ملک دشمن ہوں،غلط فیصلے کیخلاف ہوں،پولیس کو مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے تو دے دیں،رہائی نہیں چاہیے، سیاسی کارکن ہوں،قربانی کیلئے تیار ہوں،جاوید لطیف کے وکلا نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا،جاوید لطیف کے وکلا احتجاجاً کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے،میاں جاوید لطیف کےوکیل نےکہاعدالت اپنے طور پر جو مناسب سمجھے وہ کارروائی کرے، ٹاؤن شپ پولیس نے ریاستی اداروں کیخلاف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا ہے، وکیل کی جانب سے جاوید لطیف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی جائےگی۔