ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیہاڑی دار اور مستحقین کیلئے خوشخبری

دیہاڑی دار اور مستحقین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) دیہاڑی دار اور مستحقین کے لیے اچھی خبر، وزیر اعلی پنجاب انصاف امدادپروگرام کل سے آعازپی ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کی لانچنگ کی تیاری مکمل کرلیں، شہرکےدو لاکھ باون ہزار مستحقین کو فی کس بارہ ہزار تقسیم کیے جائیں گے۔
 پی ڈی ایم اے کی دستاویزات کے مطابق لاہورکےدولاکھ باون ہزارجبکہ مجموعی طور پرصوبےکےپچس لاکھ دیہاڑی داراورمستحقین میں بارہ ہزار فی کس امدادتقسیم کیےجائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار انصاف امداد پروگرام کا ننکانہ صاحب سے افتتاح کریں گے.

ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کاکہناہےکہ لاہور کے اکتیس کفالت سینٹرز میں ہی چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پروگرام جاری رہے گاایک صوبائی حلقہ میں آٹھ ہزار سے زائد مستحقین مالی امداد سے مستفید ہوسکیں گےچیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کےلیے تیس ارب کی رقم مستحقین میں تقسیم کی جائے گی ایک کروڑ ستاون لاکھ افراد کی درخواست موصول ہوئیں جن میں پچیس لاکھ مستحقین کو بارہ ہزار فی کس مالی امداد دی جائے گی پی آئی ٹی بی کے اشتراک سےمستحقین کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیاگیا.

بابر حیات تارڑ نے بتایاکہ وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والےافراد چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پروگرام سے مستفید نہیں ہوسکیں گےزکوٰۃ وصول کنندگان، دس ہزار سے زائد یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی اور گاڑی رکھنے والے افراد مستحق نہیں ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer