( سٹی 42 ) کورونا سے صحت یاب افراد ،اپنا پلازما عطیہ کریں، اور مریضوں کی جان بچائیں، کورونا سے صحت یاب سٹی فورٹی ٹو کے کارکن سید اسد ندیم کا عطیہ کیا گیا پلازمہ مریض کو لگنے سے طبیعت میں بہتری آنے لگی، ڈاکٹر جاوید اکرام نے سٹی فورٹی ٹو کی کوشش کو سراہا، کہا پینسٹھ سالہ ڈاکٹر اکرم قریشی کی حالت کافی تشویشناک تھی، پلازمہ لگنے کے بعد مریض کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے سٹی نیوز نیٹ ورک کے پروڈیوسر سید اسد ندیم کے عطیہ کردہ پلازمہ نے کام دکھانا شروع کردیا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق پینسٹھ سالہ ڈاکٹر کی حالت کافی تشویشناک تھی، پلازمہ لگنےکے بعد مریض کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔
ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا کہ سب سے پہلے سٹی 42 کےکارکن اسد ندیم قریشی نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا، کورونا میں مبتلا مریضوں کیلئے اب امید کی کرن نظرآرہی ہے۔
سٹی نیوز نیٹ ورک کے کورونا سے صحت یاب ہونے والے دیگر ملازمین بھی ملازمہ عطیہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سٹی فورٹی ٹو کے اینکر محمد احسن نے ڈاکٹر جاوید اکرم کو اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔
پنجاب میں پہلا پلازمہ عطیہ کرنے والے سید اسد ندیم کو پنجاب حکومت نے بھی خراج تحسین پیش کیا۔ پنجاب حکومت نے سٹی فورٹی ٹو کے پروڈیوسر سید اسد ندیم کو بلا کر شکریہ ادا کیا۔ پنجاب حکومت نے ڈاکٹر جاوید اکرم کو خراج تحسین پیش کیا، ساتھ ہی ساتھ پنجاب حکومت نے صحت یاب ہونیوالے دیگر افراد کو بھی اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کی درخواست کی ہے۔