( سعید احمد سعید ) فریٹ اورکارگو ٹرین کےذریعےممنوعہ اشیا کی ترسیل کا معاملہ، محکمہ ریلوے کا ممنوعہ اشیاء کی ترسیل کے خاتمہ کیلئے سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ پر ہفتہ وار چھاپوں کا فیصلہ، یف مارکیٹنگ مینجر ریلوے نوید مبشر نے تمام ڈویژنز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
ریلوے ڈویژنل کمرشل آفیسر، ڈپٹی مارکیٹنگ مینجر اور سی ایم آئی فریٹ وگارگو کی مشترکہ ٹیمیں ٹرینوں کی ہفتہ وار مانیٹرنگ کریں گی۔ لاہور سمیت ملک کی ساتوں ریلوے ڈویژنز کو ہدایات دے دی گئیں۔
مراسلے کے مطابق چھاپوں کی انسپکشن رپورٹس ہر مہینے کی پانچ تاریخ کو ہیڈکوارٹر بھجوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فریٹ اور کارگو ٹرین کے ذریعے ممنوعہ، آتش گیر اور خطرناک اشیا کی ترسیل رپورٹ ہوئی ہے، جو کمرشل مینوئل کے منافی ہے۔
اس سے قبل بھی انسپکشن اور ہفتہ وار چھاپوں کی ہدایات دی گئیں لیکن ہدایات پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی خصوصی پرواز ابوظہبی سے لاہور پہنچ گئی۔ پرواز پی کے 70 سے 235 پاکستانی وطن واپس پہنچے۔
فضائی لاک ڈاؤن کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ایئر پورٹ پر آنے والے مسافروں مکمل اسکینگ اور ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد سرکاری قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔