سعود بٹ:شہرمیں لاک ڈائون برقرار، گارمنٹس انڈسٹری سے وابستہ افراد پریشانی میں مبتلا، دکانداروں نے عارضی سٹال لگا کر کام چلانا شروع کردیا۔
کورونا واءرس کی وبا کے پیش نظر لاک ڈائون کو ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے۔ ایسی صورتحال میں انارکلی بازار میں دکانداروں نے عارضی سٹالز قائم کر رکھے ہیں جن پرجیںز، ٹی شرٹ، ٹراؤزر اور بچوں کے گارمنٹس موجود ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کے باعث کاروبار بالکل تباہ ہو کر رہ گیا ہے، عید کی آمد کی پیش نظر عارضی دکانوں پر سٹال لگا کر گزارہ کر رہے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں، کبھی پولیس والے تنگ کرتے ہیں تو کبھی انتظامیہ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ریلیف کے دعوے کئے مگر غریب عوام تک اس کے ثمرات موصول نہیں ہوئے۔
خریداروں کا کہنا تھا کہ دکانیں تو سب بند ہیں، عید کی وجہ سے عارضی دکانوں کا رخ کیا ہے تاکہ کوئی خریداری کر سکیں، خریداروں نے مزید بتایا کہ گارمنٹس کے نرخ میں کوئی زیادہ اتار چڑھائو نہیں آیا۔
بازار میں موجود سٹال ہولڈرز اور دکانداروں کا کہنا تھا کہ حکومت کو فوری طور پر غریب عوام کیلئے بہتر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں31مئی تک اضافہ کردیا، ٹوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس، ہوٹلزاورسینمابندرہیں گے، کنسٹرکشن سیکٹر،بزنس آف سٹی اورالیکٹرک اپلائنسزکولاک ڈاؤن سےاستثنیٰ حاصل ہوگا۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیکٹریوں اور ایکسپورٹس انڈسٹری کوکام کرنےکی اجازت ہوگی، ریٹیل شاپس بھی کھلی رہیں گی۔نائی کی دکانیں اورجمنیزیم کوبھی کھولنےکی اجازت ہوگی،دکانیں ہفتےمیں صرف4روزصبح8سےشام5بجےتک کھولی جاسکیں گی۔
یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، ملک میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 639 ہوگئی جبکہ 1991 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 29465 تک پہنچ گئی، 8 ہزار 709 مریضوں نے وائرس کو شکست دیدی