ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسزمیں من پسند افراد کی بھرتیاں

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسزمیں من پسند افراد کی بھرتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسزمیں من پسند افراد کی بھرتیاں،نیورورڈیالوجسٹ کی آسامیوں پرریڈیالوجسٹ مانگ لیےگئے۔

2016 میں شعبہ نیورورڈیالوجی میں پروفیسر،ایسوسی ایٹ،اسسٹنٹ پروفیسراورسینئر رجسٹرار کی بھرتی کی منظوری دی گئی،17-2020 میں شائع ہونے والے اشتہار میں چاروں آسامیوں پرنیورورڈیالوجسٹ کی جگہ ریڈیالوجسٹ مانگ لیےگئے،جو سروس قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ریڈیالوجسٹ کی کوئی پوسٹ ہی موجود نہیں،شعبہ نیورورڈیالوجی کو پاکستان کے پہلےفالج سنٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہےجو 2014 میں قائم ہوا، نیورورڈیالوجی کےسربراہ کی جانب سے صوبائی وزیر صحت کوخط بھی لکھ دیا گیا،غیر قانونی بھرتیوں سے فالج سنٹربہترعلاج معالجہ فراہم کرنے سےقاصر ہوسکتا ہے۔

یاد رہے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 313 ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ان میں گریڈ 1 تا 4 243 اور گریڈ 15 تک کے 70 ملازمین شامل ہیں۔

پیرا میڈیکل سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر رانا پرویز کی قیادت میں عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ، صوبائی وزیر صحت، محکمہ صحت کے حکام اور ای ڈی پینز کے حق میں نعرے لگائے۔ان 313ملازمین میں ریگولر ہونے کے احکامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا اللہ تعالیٰ وہاں سے وسیلہ بناتا ہے جہاں کی اسے خبر نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مریضوں کی بہتر سے بہتر خدمت کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پینز کی خودمختاری کے بعد اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی مستقلی کے احکامات بڑا بریک تھرو ہے جس کا کریڈٹ پی ٹی آئی کی موجودہ پنجاب حکومت کو جاتا ہے۔ پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ اب ملازمین کا بھی فرض ہے کہ وہ زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنے سرکاری فرائض سرانجام دیں اور مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز دماغ کی امراض کا اپنی نوعیت آپ کا بہترین ادارہ ہے جسے ماڈل انسٹیٹیوٹ بنانے کے لیے ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ملازمین کو مستقل کرنے کا یہ اقدام اس سلسلے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer