پنجاب اسمبلی میں کورونا کی انٹری،ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کشمکش کا شکار

10 May, 2020 | 02:02 PM

M .SAJID .KHAN

( علی اکبر )عالمگیر وباء کی یلغار نے دنیا میں خوف وہراس پھیلا رکھا ہے،دنیا کے 190 سے زائد ممالک اس کی زد میں آچکے ہیں۔کورونا سے بچاو اور حفاطتی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور مصدقہ مریضوں کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نجی لیبارٹری نے کلیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائر س کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 80 سےتجاوز کر گئی ہے جب کہ 13 لاکھ 95ہزار افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا جس کے بعد بعد اموات کی مجموعی تعداد 639 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 39465 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب کورونا  کی تصدیق کے لئے کئے جانے والے ٹیسٹ میں شکوک پائے گئے ہیں۔سرکاری ٹیسٹ میں کورونا کی میں مبتلا ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نجی لیبارٹری نے کلیئر کردیا۔ دوست مزاری اور پنجاب اسمبلی کے تین ملازمین میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوست مزاری کا کہنا ہے کہ نجی لیب سے کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر دوست مرزای کا کہنا تھا کہ میرا نجی لیب سے کورونا ٹیسٹ نجی لیب سےنیگیٹیو  آیا ہے جبکہ سرکاری ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت آیا تھا۔میری طبعت بہتر ہے کوئی علامت نہیں۔ڈپٹی سپیکر کا کہناتھا کہ چندروز میں دوبارہ ٹیسٹ کراؤں گا۔ان دنوں میں سیلف آئیسولیشن میں ہوں۔ڈپٹی سپیکر سرداردوست مزاری چند روز قبل دوبئی کے نجی دورے سے لاہور واپس پہنچے اورخود کوسیلف آئسولیٹ کرلیا. انہوں نے پنجاب اسمبلی میں خصوصی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت بھی کی،لیکن اسمبلی سکیرٹریٹ کے ملازمین کےساتھ سرکاری سطح پر کورونا ٹیسٹ کرایا تو روپورٹ مثبت آگئی،جس پرڈپٹی سپیکردوست مزاری نے خود کو ایک بار پھرسیلف آئسو لیٹ کرلیا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےتین سے زائد ملازمین کےکورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے،جن میں ایک پنجاب پولیس کےڈی ایس بھی شامل ہیں،جنہیں مختلف ہسپتالوں میں نتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، ملک میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 639 ہوگئی جبکہ 1991 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ  مریضوں کی تعداد 29465 تک پہنچ گئی، 8 ہزار 709  مریضوں نے وائرس کو شکست دیدی۔ لاہور میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 488 نئے مریض سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں تصدیق شدہ  مریضوں کی تعداد 3856 ہوگئی، لاہور میں اب تک 68 اموات ہوئیں ہیں۔

مزیدخبریں