اداکار عرفان خان کس موضوع پر نئی فلم کرنےوالے تھے؟

10 May, 2020 | 01:05 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے اداکار عرفان خان کا انتقال ہوچکا مگر وہ ایک ایسی فلم کرنے والے تھے جس کو دیکھنے والے سحر میں مبتلا ہوجائیں،اس فلم کا نام بھی تجویز کرلیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بہترین اداکاری کی بدولت نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ہالی ووڈ انڈسٹری میں ایسی فلمیں کیں جن سے پاکستانی میں بھی ان کے فینز متاثر ہوئے۔انتقال سے قبل وہ ہدایت کار انند گاندھی کی ایک فلم میں کام کرنے والے تھے جس کا موضوع عالمی وبا پر مبنی تھا جب کہ فلم کی کہانی خواتین سائنسدانوں کے گرد گھومتی تھی جو ایک وبائی مرض کے خلاف جنگ لڑ رہی تھیں۔ اس فلم کا نام ' ایمرجنس' تھا۔

 فلم ایمرجنس کے ہدایت کار انند گاندھی کا کہنا تھا کہ عرفان میرے ساتھ فلم ایمرجنس میں کام کرنے والے تھے، کاش انہوں نے میرے ساتھ کسی پروجیکٹ میں کام کیا ہوتا۔اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر وبائی امراض کے ماہر لیری بریلیئنٹ بننے جا رہے تھے جب کہ یہ پروجیکٹ امریکی سٹوڈیوز کی شراکت داری کے ساتھ بنایا جا رہا تھا۔ مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔اداکارعرفان خان کینسر کی تشخیص کے بعد صرف فلم 'انگریزی میڈیم' میں ہی کام کر سکے۔

واضح رہے کہ طبعیت ناساز ہونے پر اداکار کوممبئی کے کوکیلابین ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عرفان خان کو بڑی آنت کے انفیکشن کے باعث ہسپتال لایا گیا ہے۔ ترجمان نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مجھے یقین ہے کہ میں ہار چکا ہوں۔اداکار عرفان خان نے یہ دل چھونے لینے والی بات اپنے سنہ 2018 کے ایک نوٹ میں کہی تھی جب وہ کینسر کی بیماری سے لڑ رہے تھے۔



مزیدخبریں