قیصر کھوکھر: صوبے میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اشیاء خورونوش کے نرخوں پر اثرات، ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی کیخلاف کارروائیوں، کورونا وائرس کی صورتحال، گندم خریداری اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ افسران کی شرکت۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، آئی جی پنجاب، ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، انتظامی افسران اشیاء خورونوش کے نرخوں میں کمی کیلئے دیئے گئے ایس او پیز کے مطابق خود فیلڈ میں نکلیں۔ جلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا تھا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گرانفروشی پر 1226مقدمات کا اندراج، 1322افراد کو گرفتار کیا گیا، گرانفروشوں کو چھ کروڑچھ لاکھ27ہزار روپے کا جرما نہ بھی کیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی میں 412ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے،کورونا وائر س کی طرح ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ صوبے میں سرکاری ملازمین، حاملہ خواتین، ایچ آئی وی کے مریضوں اور جیلوں کے قیدیوں کے کوروناوائرس ٹیسٹس کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ یوم علی ؑ کے انتظامات کے سلسلے میں آئی جی پنجاب کی تجاویز کی کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی کورونا وائرس سمارٹ ٹیسٹنگ جاری ہے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی پولیس فورس کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ اور فنڈز کی فراہمی کا مسئلہ حکومتی سطح پر حل کرانے کی یقین دہانی۔