94اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کاپنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ

10 May, 2020 | 11:08 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ایس ایس پی ایڈمن نے لاہور پولیس کے 94اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے حکم پر ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت نے لاہور پولیس کے 94اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کا پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلوں کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز میں عابد حسین ، منیر احمد ، محمد جاوید توصیف ،ناصر علی ، سجاد حسین ، کامران مختار ، محمد انوار خان ، محمد یوسف ، محمد سلیم ، نور محمد ، محمد ریاض ، ثمر راشد خان ، عاطف سرور ، محمد عمران ، محمد راشد ، لیاقت علی ، انیس احمد ، محمد اصغر ، غلام مصطفی ، نصب علی ، سمیع اللہ ،محمد عمران آصف ، بشارت علی ، محمد زمان ، ندیم اقبال ، محمد عمران ، عمران خان ، محمد اکبر، محمد ندیم، ماجد خان ،محمد دائود، لیاقت علی ، امتیار علی ، عرفان شاہد اور محمد فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو فوری طور پر پنجاب کانسٹیبلری میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، واضع رہے مذکورہ اہلکاروں نے حال ہی میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی حاصل کی تھی پنجاب پولیس کے قانون کے مطابق مذکورہ اے ایس آئیز کا تبادلہ کیا گیا آئی جی پنجاب کے سٹینڈنگ آڈر نمبر 09ٙ2001کے مطابق مذکورہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز دو سال تک پنجاب کانسٹیبلری میں رہیں گے ۔

قبل ازیں آئی جی نے گریڈ ایک سے سولہ کے افسران کے انٹر ریجن، ریجن سے یونٹس، کسی دوسرے ادارے میں ڈیپوٹیشن اور ٹریفک پولیس کے تقرر و تبادلے کے متعلق دس صفحات پر مشتمل جامع سٹینڈنگ آرڈر جاری کرچکے ہیں۔سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق کسی بھی اہلکار یا افسر کےانٹر ریجن، ریجن ٹو یونٹس، ڈیپوٹیشن پر تبادلے کیلئے متعلقہ ضلعی افسر یا ریجنل افسر کا این او سی ضروری قرار دیا ہے اور اعلیٰ افسران متعلقہ کانسٹیبل یا اہلکار کو خود ہئیرنگ کے بعد تبادلہ کریں گے، متعلقہ برانچ مکمل ریکارڈ پیش کرے گی، انکوائری یا شوکاز کی صورت میں تبادلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ تمام تبادلے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت ہونگے۔

ویڈ لاک پالیسی پر پورا اترنے والے اہلکار وافسران کا متعلقہ ضلع میں تبادلہ کیا جائے گا،   کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل اپنے ضلع سے مستقل دوسرے ضلع جانا چاہتا تو دس سالہ سروس ضروری ہے، جبکہ اے ایس آئی ے سب انسپکٹر ایک سے مستقل دوسرے ریجن جانا چاہتا تو بھی دس سال سروس ضروری ہے۔

مزیدخبریں