لاہور ہائیکورٹ کا سول ججز کی بھرتی کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ

10 May, 2020 | 09:57 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف:کورونا وائرس خدشات ،  لاہور ہائیکورٹ کا سول ججز کی بھرتی کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ ,سول ججز  کی بھرتی کے لئے تحریری  امتحان پاس کرنے والے امیدوار اب آیندہ ہفتے ذہنی سوچ کا امتحان دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام سول ججز کی بھرتی کے لئے تحریری امتحان میں کامیاب امیدوارں کا 14 مئی سے 16 مئی تک سائیکا لوجیکل ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سائیکالوجیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو ہی انٹرویوز کے لئے کال کیا جائے گا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے امیدواروں کے سائیکالوجیکل ٹیسٹ لینے کی منظوری دی، تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار 16 مرد اور 12 خواتین سائیکا لوجیکل ٹیسٹ دیں گی . تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں میں جنید صفدر ، عدنان لیاقت ، عمران یوسف ، عدنان امین ، اوجالہ، نعیمی ، زہرہ فیاض،  ذیشان بٹ ، شیروز شاہین رانجھا ،شمع یاسین ، نویدالرحمان ، سعید ذیشان حیدر ،عمران انور ،حبیبہ سرفراز شیخ ، اقرا فاروق ، فاریحہ یونس ،سائرہ بانو شامل ہیں۔

کامیاب امیدواروں میں حفیظ محمد احسن، صباء عالم ،  محمد ساجد بلال ،  راجیلہ خالد ، سہیل افضل ،  محمد افنان جاوید ،  ثمرہ وحید ، بلال حسن ، خدیجہ فاروق ،محمد جواد ، یاسر بلال ، اور شہباز اکرم کےنام شامل ہیں۔

  لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے جاری ججز روسٹر میں پھر ترمیم کردی گئی، ترمیمی ججز روسٹر کا اطلاق گیارہ مئی سے ہوگا، دورکنی بنچز کی تعداد کم کرکے پانچ کردی گئی ہے

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو ججز سنیارٹی لسٹ میں ساتویں نمبرپر ہونے کے باعث کورٹ نمبر 7 الاٹ ہوگیا ہے،جسٹس علی باقر نجفی اور ان کے سٹاف کا سامان کمرہ عدالت نمبر 10 سے 7 میں منتقل کردیا گیا۔ نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک کو کورٹ نمبر 5، جسٹس شاہد وحیدکو کورٹ نمبر6الاٹ کیا گیا ہے، دونوں جج صاحبان عید کے بعد نئے کمروں میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
 

مزیدخبریں