ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے صحتیاب ہونیوالے سٹی 42کے پہلے کارکن نے پلازما عطیہ کردیا

کورونا سے صحتیاب ہونیوالے سٹی 42کے پہلے کارکن نے پلازما عطیہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کورونا وائرس کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی شروع کردی گئی ، کورونا سے صحت یاب ہونے والے سٹی فورٹی ٹو کے ہیرو کارکن سید اسد ندیم اور ڈاکٹر ناہید ندیم نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا،پروفیسر جاوید اکرم کہتے ہیں، پلازمہ عطیہ کرنے والے افراد قوم کے اصل ہیرو ہیں۔

کورونا کے مریضوں کی پلازمہ تھراپی کیلئے پلازما عطیہ کرنے والوں میں سٹی فورٹی ٹو چینل کے ہیرو کارکن سید اسد ندیم ، معروف معالج ڈاکٹر ناہید ندیم شامل ہیں۔ دونوں افراد 2 ہفتے قبل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے تھے۔انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے سید اسد ندیم پلازمہ عطیہ کرنے کیلئےملتان سے لاہور پہنچے۔دونوں ڈونرز کا کہنا ہے کہ بہت جلد  یہ وائرس تاریخ کا حصہ بن جائے گا مگر جو یاد رکھا جائے گا وہ ہمارا عزم ہے۔
پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ پلازما عطیہ کرنے والوں کے شکر گزار ہیں، وہ ہمارے محسن ہیں، کورونا کے تشویشناک مریضوں کو مفت پلازمہ لگایا جائے گا۔
کورونا کے مرض میں مبتلا بیمار والد کے لیے پلازمہ ملنے پر خرم نامی شہری کی خوشی دیدنی تھی،انہوں نے سٹی فورٹی ٹو کے کارکن سید اسد ندیم اور یو ایچ ایس کی خدمات کو سراہا۔
وائس چانسلر یو ایچ ایس نے کہا کہ کورونا کے صحت یاب مریض بڑھ چڑھ کر پلازما عطیہ کریں، پلازما عطیہ کرنے والوں کو گورنر پنجاب تعریفی اسناد بھی دیں گے۔

یاد رھے کہ گزشتہ روز  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے کرونا وائرس کا پلازمہ سے علاج شروع کر دیاتھا اس حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم  نےسٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہ تھا کہ یہ پلازمہ کرونا مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کے خون سے پلازمہ حاصل کیا جاتا ہے صحت یاب ہونے والے افراد کے خون میں کرونا مرض کے خلاف لڑنے والی اینٹی باڈی بن جاتی ہیں، پلازمہ لگانے سے کرونا کے دوسرے مریض کی زندگی بچائی جا سکتی ہے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کے خون میں دوسرے افراد کیلئے شفا ہے ایسے تمام افراد یو ایچ ایس آفس میں پہنچ کر اپنے پلازمہ کا عطیہ دیں۔

عطیہ دینے والے افراد کو کوئی نقصان نہیں ہوتا جو لوگ کرونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں وہ ہمارے ہیرو  ہیں،  کرونا وبا کے خاتمے کیلئے پلازمہ کا عطیہ دینا حقیقی نیکی ہے، جو لوگ عطیہ دینا چاہتے ہیں ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا اور وہ ہمارے وی آئی پی مہمان ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer