( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں جمعۃ المبارک کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت نو سو روپے تک بڑھ گئی ہے۔
جمعہ کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا اور فی تولہ سونا نو سو روپے مہنگا ہوگیا۔ نو سو روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت اڑسٹھ ہزار چھ سو روپے رہی جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونا باسٹھ ہزار آٹھ سو تراسی روپے کا رہا۔
صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری، افراط زر اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی مانگ سمیت دیگر وجوہات کے باعث سونے کی قیمتیں بڑھی ہیں۔