معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی سرگرم

10 May, 2019 | 06:27 PM

Arslan Sheikh

( عمران یونس ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عثمان یونس کا وحدت روڈ رمضان بازار کا دورہ، اشیاء کا معیار اور کوالٹی چیک کی، انہوں نے کہا کہ پی ایف اے ٹیموں نے پہلے تین روز میں صوبہ بھر کے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران 900 کلو خراب پھل اور 805 کلو گلی سڑی سبزیاں تلف کی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے وحدت روڈ رمضان بازار کا دورہ کیا، اس دوران ڈی جی فوڈ نے ٹیموں کے ہمراہ رمضان بازاروں میں موجود اشیائے خورونوش کا معیار چیک کیا۔ ڈی جی فوڈ نے تھیلوں میں موجود سبسڈائز آٹے کا معیار اور وزن بھی چیک کیا۔

سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صوبہ بھر میں قائم بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے۔ پہلے 3 روز میں مختلف شہروں کے مضان بازاروں میں لگے 8 ہزار 302 سٹالز کا معائنہ کیا گیا۔ دوران چیکنگ 900 کلو خراب پھل اور 805 کلو گلی سڑی سبزیاں تلف کی گئیں۔

معمولی نقائص پر 1460 سٹالز کو بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ شک کی بنیاد پر 17 اشیائے خورونوش کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔

مزیدخبریں