معصوم لڑکیوں کو جسم فروشی کیلئے فروخت کرنے کا انکشاف

10 May, 2019 | 05:51 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) چینی افراد کے بعد پاکستانی لڑکوں کا بھی پسند کی شادیاں کرکے لڑکیاں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پسند کی جعلی شادیوں کی شکار 2 کمسن بہنیں انصاف کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

نشتر کالونی لاہور کی 15 سالہ ایزا اور 17 سالہ عشرت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو داد رسی کیلئے درخواست دیدی ہے۔ متاثرہ بہنوں کا کہنا ہے کہ ملزم عمران اور علی حسیب نے شادی کے نام پر ورغلا کر اغواء کیا، شادی کے چند دن بعد عمران اورعلی حسیب نے پاکپتن میں نائیکہ رانی اور دیگر کے ہاتھوں فروخت کر دیا، نائیکہ نے چند ہفتے جسم فروشی کرا کر حیدرآباد کے طارق باؤ گینگ کو فروخت کر دیا۔

طارق باؤ گینگ دونوں بہنوں سے لاڑکانہ اور حیدر آباد میں جسم فروشی کراتا رہا، بار بار زیادتی سے طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کرادیا، جہاں سے فرار ہو کر گھر پہنچی ہیں۔

متاثرہ بہنیں کہتی ہیں وزیراعلیٰ شکایت سیل اور پولیس کو متعدد درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی، اغواء کا مقدمہ ہے لیکن جعلی شادی کرنیوالے گینگ کو گرفتار نہیں کیا جا رہا۔

مزیدخبریں