ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز انٹیلی جینس کا سگیاں پل کےقریب موبائل فونز بنانےوالی چینی کمپنی پر چھاپہ

کسٹمز انٹیلی جینس کا سگیاں پل کےقریب موبائل فونز بنانےوالی چینی کمپنی پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کسٹمز انٹیلی جینس کا سگیاں پل کےقریب موبائل فونز بنانےوالی چینی کمپنی"سین مینگ ٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ "پر چھاپہ، چار کروڑ روپےمالیت کے موبائل فونز قبضےمیں لے لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نےموبائل فونزبنانے والی چینی کمپنی "سین مینگ ٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ "میں چھاپہ مارکارروائی کے ذریعے موبائل  فونز کی بھاری کھیپ قبضےمیں لے لی ہے جبکہ کمپنی کےگودام کو تالے لگا کر55 ہزار موبائل فونز کمپنی کےاحاطے میں ہی سربمہر کردیئےگئے۔

کسٹمز انٹیلی جینس حکام کےمطابق چینی کمپنی پی ٹی اے سےمنظوری لیےبغیرموبائل پارٹس چین سے منگوا رہی تھی، کمپنی نےکسٹمز ڈیوٹی کی مد میں سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جینس رباب سکندر کی اطلاع پرچھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان طارق، سپرنٹنڈنٹ سیف اللہ ہنجرا، کسٹمزانٹیلی جینس آفیسرخواجہ ضیاء، حامد بابر، آغا سلطان حیدر، امجد خان، ندیم احسن، ملک سہیل، سہیل مرتضی اور ٹیپوسلطان چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے، کسٹمز انٹیلی جینس نےچینی کمپنی کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer