داتا دربار دھماکے نے بوڑھے ماں باپ کا واحد سہارا چھین لیا

10 May, 2019 | 04:11 PM

Sughra Afzal

(فخر امام) داتا دربار دھماکے کا ایک اور زخمی میو ہسپتال میں دم توڑ گیا، 19 سالہ مدثر کی میت اس کے گھر پہنچا دی گئی۔

 داتا دربار بم دھماکے میں زخمی ہونے والا لوہاری کا رہائشی بوڑھے ماں باپ کا واحد سہارا  19 سالہ مدثر   میو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مدثر کی میت کو گھر پہنچا دیا گیا جبکہ دو روز قبل جائے حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سرخ شرٹ پہنے مدثر کو گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کینسر میں مبتلا مدثر کے والد کا کہنا تھا کہ پانچ سال قبل حیدر آباد سے لاہور منتقل ہوئے تھے، مدثر گھر کا واحد کفیل تھا، مدثر کی والدہ کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت کی جانب سے کوئی بھی ان کی داد رسی کو نہیں پہنچا، حکومت سے اپیل ہے کہ انکی امداد کی جائے۔

مدثر داتا دربار کے قریب سپئیر پارٹس کی دکان پر کام کرتا تھا، دھماکے کے وقت بھی مدثر کام پر جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور گھر کا واحد چراغ بھی گل ہوگیا۔

مزیدخبریں