سرکاری عمارتوں میں لگنے والی آگ، ریکارڈ جلنے کی جوڈیشل انکوائری

10 May, 2019 | 01:10 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سرکاری عمارتوں میں لگنے والی آگ اور ریکارڈ جلنے کی جوڈیشل انکوائری، جج محمداختر بھنگو نے ایم ایم عالم روڈ پر صاف پانی کی عمارت میں لگنے والی آگ کی تفصیلات چیف ایگزیکٹوصاف پانی سے طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نےسرکاری عمارتوں میں دس سالوں کے دوران لگنے والی آگ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے محمد اختر بھنگو پرمشتمل ون مین ٹربیونل قائم کیا، ٹربیونل جج نے دوران سماعت چیف ایگزیکٹوصاف پانی کو حکم دیا کہ وہ ایم۔ایم۔عالم روڈ پرلگنے والی آگ سے متعلق تمام تفصیلات سےٹربیونل کوآگاہ کریں۔

عدالت کوآگ لگنے کی وجوہات اور جلنے والے ریکارڈ بارے آگاہ کیا جائے، ٹربیونل نےایجرٹن روڈ ایل ڈی اے پلازے میں لگنےوالی آگ سےمتعلق رپورٹ بھی ایل ڈی اے کے ڈی جی سے طلب کر رکھی ہے۔    

مزیدخبریں