رمضان بازاروں کے بہتر انتظامات کیلئے پلان تیار کر لیا گیا

10 May, 2018 | 07:32 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ابوبکرارشد:مئیر لاہور کرنل ر مبشر جاوید اور ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظامات کے بارے میں  اجلاس، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں اکتیس رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:31رمضان بازاروں کی بہترکوارڈینیشن کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل
ٹاؤن ہال میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر طاہر فاروق، چیف افیسر سردار نصیر، پی ایس ٹو مئیر میاں وحید الزمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر جنرل راو امتیاز ۔ڈائریکٹر انکوائری امین اکبر چوپڑا، میونسپل افیسر فنانس یوسف سندھو، میونسپل افیسر ریگولیشن احسان سرور زیدی، اسسٹنٹ کمیشنر سٹی عبداللہ خرم، نیازی، اسسٹنٹ کمیشنر شالامار علی اکبر، اسسٹنٹ کمیشنر کینٹ شامیر اقبال، اسسٹنٹ کمیشنر صفدر ورک، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی، نصرت گل، سیکریڑی مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ اور ڈیاو انڈسٹری اظہر گجر سمیت دیگر موجود تھے۔

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کا کہنا تھا کہ آٹھارہ مارکز، دس ماڈل بازار اور تین شامیانے لگائے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ سترہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سبسٹڈی دی جائے گی۔

مزیدخبریں