ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا بین الاقوامی نرسنگ ڈے منانے کے لئے پی کے ایل ای کا منفرد اہتمام

پہلا بین الاقوامی نرسنگ ڈے منانے کے لئے پی کے ایل ای کا منفرد اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی:پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کی جانب سے پہلے بین الاقوامی نرسنگ ڈے منانے کی تقریب کا اہتمام، نرسس کے کام اور ان کی محنت کو سراہا گیا۔

کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں عالمی نرسنگ ڈے کے حوالے سے تقریب سجائی گئی جس میں نرسز کے کام کی اہمیت کواجاگر کیا گی۔تقریب میں سی ای او پی کے ایل آئی سعید اختر، ڈائریکٹرڈاکٹرعامر یارخان،ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین، آدم، طارق شہاب، ڈاکٹر ممتاز مسعود سمیت میو ہسپتال، گنگارام، انسٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر عامریارخان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نرسس کے بغیرکوئی ہسپتال نہیں چل سکتا۔ نرسس کا کہنا تھا کہ وہ آج بہت خوش ہیں اورکسی بھی ہسپتال کے لیے نرسس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نرسس کی خوشی کو مناتے ہوئےسب نے گروپ فوٹو بھی لی۔