صوبائی وزیرتعلیم کا سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

10 May, 2018 | 06:19 PM

عطاءسبحانی
Read more!

جنیدریاض:محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی سے کرنے کا اعلان کر دیا ہے، احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف قانونی کاروائی کیجائے گی۔

صوبے بھر کے 36 اضلاع میں قائم تمام سرکاری اسکول رواں ماہ ہی بند کرکے بچوں کو چھٹیاں دے دی جائیں گی۔سرکاری اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے پنجاب ٹیکسٹ اینڈ کریکولم بورڈ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی سے شروع ہوں گی اور گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول 10 اگست کو کھلیں گے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیاں جلدی کی جا رہی ہیں اور گرمیوں کی چھٹیوں کا اطلاق سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں پر یکساں ہوگا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن، گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے سی ای اوز کو مراسلہ جاری
رانا مشہود نے کہا کہ پیپروں کے علاوہ گرمیوں کی چھٹیوں میں کسی کو سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کوئی چھٹیوں کے دوران بلاجواز سکول کھولے گا تو انکے خلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سکولوں میں بچوں سے بغیر فیس وصول کیے سمر کیمپ لگانے کی اجازت ہوگی۔

آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن نے حکومتی احکامات کے مطابق نجی سکولوں میں چھٹیاں دینے سے یکسر انکارکرتے ہوتے سیکرٹری سکولز کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق 8 جون سے چھٹیاں کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

مزیدخبریں