ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی سامنےآ گئی

10 May, 2018 | 05:39 PM

(جنید ریاض)  ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی سامنےآ گئی، مخلوط تعلیم ختم کر دی مگر متبادل انتظام نہیں کیا، شاہدرہ کے دو سرکاری سکولوں سے 450 طالبات کو فارغ کرنے پر والدین نے شدید احتجاج کیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔چڑیا گھر کے ماتھے کا جھومر سوزی ہتھنی کو بچھڑے ایک برس بیت گیا

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے دو سرکاری سکولوں سے 450 طالبات کو مخلوط تعلیمی نظام کے باعث فارغ کر دیا گیا ہے۔ گورنمنٹ مغیلہ پارک سکول سے 250 طالبات کو جبکہ گورنمنٹ اصلاح معاشرہ سکول سے 200 سے زائد چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی طالبات کو سرٹفیکیٹ دے کر فارغ کیا گیا۔ جس پر انکے والدین نے سکول کے باہر شدید احتجاج کیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہوریئے اب ایک اور کام نہیں کرسکیں گے،عدالت نے پابندی لگا دی

والدین کے مطابق سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت تک لڑکے اورلڑکیاں اکھٹے پڑھ سکتے ہیں، اس لیے پانچویں جماعت سے اوپر کو ایجوکیشن کلاسسز کو ختم کیا جارہا ہے۔

 والدین کا کہنا ہے کہ لڑکیاں دور دراز نہیں جاسکتی، اس لیے ہم بچیوں کو اسی سکول میں پڑھانا چاہتے ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔خوبرو اداکارہ صبا قمر پر نئی مصیبت آن پڑی

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے آرڈرز ہیں اس لیے ہم پانچویں جماعت سے اوپر لڑکوں اور لڑکیوں کو الگ الگ سکول میں شفٹ کررہے ہیں۔

مزیدخبریں