(سعود بٹ) نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو پھر طلب کرلیا۔ فواد حسن فواد کو 25 مئی کو طلب کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔عوام اب ایک اور کام نہیں کرسکے گی،عدالت نے پابندی لگا دی
نیب ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ٹو فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں طلب کیا گیا۔ ان پر آشیانہ ہاوسنگ کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینےاور آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔2013ء میں فواد حسن فواد وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے امپلی میٹیشن سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔
خبر پڑھیں۔۔عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر، الیکشن کمیشن نے ہینڈ بک جاری کردی
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اب تک فواد حسن فواد کو 4 بار طلب کیا گیا۔ جس میں وہ دو بار نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔