نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، 4 جون کو جواب طلبی

10 May, 2018 | 12:03 AM

عطاءسبحانی

سعود بٹ: نیب نے صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا، نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 4 جون کو طلب کر لیا۔

صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر لیگی رہنماؤں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ایک بار پھر نیب کا بلاوا آگیا۔ نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کےلیے شہباز شریف کو 4جون کو طلب کر لیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:خلائی مخلوق سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کرارا جواب
 ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباشریف کو پیشی کے حوالے سے سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیاہے۔شہباز شریف پر صاف پانی کمپنی میں واٹر پلانٹس کا ٹھیکہ مہنگے داموں دینے کی منظوری دینے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں