سٹی42: میو ہسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے دو اموات کے سنگین واقعہ پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اپنی گزشتہ تحقیقاتی کمیٹی کی جگہ نئی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔
میو ہسپتال میں انجیکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے 12 گھنٹے میں تین انکوائری کمیٹیاں بن چکی ہیں۔
پہلے میو ہسپتال انتظامیہ نے انجکشن ری ایکشن پر 5 رکنی کمیٹی قائم کی۔
اس کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 7 رکنی کمیٹی بنوا دی۔
رات گئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے میو واقعہ پر نئی انکوائری کمیٹی خود تشکیل دیدی۔
میو ہسپتال انتظامیہ نے کمیٹی کو آج دوپہر تک رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے محکمانہ انکوائری کمیٹی رپورٹ کیلئے 7 دن کی مہلت دیدی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے جونیئر میڈیکل افسر کو کمیٹی میں محکمے کا نمائندے بنا دیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل کے عارضی چارج کا حامل میڈیکل افسر کمیٹی میں شامل ہیں۔
AS/LIVE