ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجیکشن کا مریضوں پر ری ایکشن، مریم نواز نے غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی

انجیکشن کا مریضوں پر ری ایکشن، مریم نواز نے غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:  وزیراعلیٰ مریم نواز نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کے واقعہ میں مریضوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس سنگین واقعہ کے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  کو میر ہاسپٹل  کی ایک وارڈ میں مریضوں پر ایک انجیکشن کے ری ایکشن کے واقعہ کے متعلق اطلاع ملی تو انہوں نے فوری طور پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کر لی۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور انہیں تسلی دی کہ اس واقعہ میں کسی کی غفلت، لاپروائی یا مجرمانہ حرکت پائی گئی تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔ 
مریم نواز شریف نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر  کو ہدایت کیہ کہ  مریضوں کے بہترین علاج کے وہ خود انتظامات کروائیں۔
مریم نواز نے کہا انجکشن ری ایکشن کےواقعہ پر گہری تشویش ہے،غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،