ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں نہ بلانے پر پاکستان کا معاملےکو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں نہ بلانے پر پاکستان کا معاملےکو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی،  آئی سی سی سے پوچھے گا کہ اختتامی تقریب میں چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کو کیوں نہیں بلایا گیا؟ چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید دبئی میں موجود تھے۔

دبئی میں موجودگی کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی تھی۔