ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن:ماہ صیام میں دن کےوقت دہی بھلےبیچنےکاالزام،پولیس کا دکانداروں پر مبینہ تشدد

ماڈل ٹاؤن:ماہ صیام میں دن کےوقت دہی بھلےبیچنےکاالزام،پولیس کا دکانداروں پر مبینہ تشدد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ماہ صیام میں دن کےوقت دہی بھلےبیچنےکاالزام،ماڈل ٹاؤن پولیس نے دکانداروں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نفیس دہی بھلےکی دکان پرپولیس اوردکاندارمیں تکرارکی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔
اے ایس آئی ثمر عباس کے مطابق نفیس دہی بھلےوالےنےرمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔دکاندار کا موقف ہے کہ افطاری کاسامان تیارکرنےکیلئےدکان دوپہرکوکھولنی پڑتی ہے جوغیر قانونی نہیں، دکان مالک وقار حاتم نے کارروائی کیلئے اے ایس پی کو درخواست دے دی۔
متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کااےایس آئی ثمر عباس دیگر اہلکاروں کیساتھ دکان پرآتا ہے، اےایس آئی دکان پرآتےہی گالیاں دیناشروع کردیتاہے،فوٹیج بھی موجودہے۔ دکاندار نے الزام لگایا کہ پولیس والے نے ملازم ندیم،بھائی عمراوروالدکوزدوکوب کیااورتھانےلےگئے،تھانےلےجاکراےایس آئی کمرےمیں تشددکانشانہ بناتاہے،مارکیٹ کے تاجروں کی مداخلت پر پولیس چھوڑ دیتی ہے۔