ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائنل جیتنے کے بعد کوہلی اور روہت شرما کا جشن، ویڈیو وائرل

 فائنل جیتنے کے بعد کوہلی اور روہت شرما کا جشن، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا جشن منانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارت نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔ 

 اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے دو سال میں دوسری آئی سی سی ٹرافی جیت لی، اس سے قبل وہ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جشن مناتے ہوئے ڈانڈیا کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 اسٹمپس کو ہاتھ میں لے کر دونوں اسٹار بلے بازوں نے شاندار جیت کا جشن منفرد انداز میں منایا, سوشل میڈیا پر ان کے اس ڈانس کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ بھارتی ٹیم سے اظہار محبت، داد اور مبارکباد دے رہے ہیں۔